مانگا منڈی ( نامہ نگار) مانگامنڈی ہسپتال روڈ اور یونین کونسل روڈز انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے۔ سڑکوں کی خستہ حالی پر شہریوں اور تاجروں کا شدید احتجاج شہریوں کے مطابق مذکورہ سڑکوں پر جگہ جگہ کئی کئی فٹ گہرے اور چوڑے کھڈے پڑچکے ہیں۔جس کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہو چکا ہے۔ اور حادثات کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور درجنوں شہریوں زخمی اور معذور ہو چکے ہیں ایمرجنسی مریض کو ہسپتال پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ تا ہے۔بارش ہونے کی صورت میں ٹریفک کی آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرتی ہیں ۔
انتظامی نااہلی ‘مانگامنڈی ہسپتال روڈ کھنڈرات میں تبدیل
May 23, 2021