کروناسے پاکستان میں 10 لاکھ بچے تعلیم  سے محر وم ہو جائیں گے،عالمی بنک

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )عالمی بینک کا تخمینہ ہے کرونا وبا کی وجہ سے پاکستان میں دس لاکھ بچے  پرائمری اور سیکنڈری تعلیم  کے حصول کے عمل سے باہر ہو جائیں گے ،رپورٹ میں کہا گیا پاکستان میں کرونا کے بعدسے تین کروڑ بچوں کا تعلیم کو ہرج ہوا  ، جن میں سے ایک کروڑ20لاکھ بچے پنجاب سے ہیں ،اگرچہ ملک میں ٹی  وی ،موبائل فون اور ریڈیو کو تعلیم دینے کے متبادل کے طور پر اپنایا گیا ہے ،پاکستان میں95فی صد اور پنجاب میں90فی صد لوگوں کی ٹی وی تک رسائی موجود ہے ،اس لئے یہ تعلیم دینے کا بہترین آپشن ہے ،پنجاب میں تعلیم گھر کا آغاز کیا گیا ،عالمی بینک نے اس عمل میں مدد دینے کے لئے ’’ نالج پیک‘‘ کے نام سے گائیڈ لائن بھی بنائی ،تاہم سوال  یہ ہے کہ بچے کیسے سیکھیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن