جموں(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج جموںخطے کے ضلع پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور سپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے Qasbaکو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کر دی جو آخری اطلاعات تک جاری تھی۔عوامی ایکشن کمیٹی (اے اے سی) نے تنظیم کے بانی میر واعظ مولوی محمد فاروق ، شہدائے حول اور حریت رہنما خواجہ عبد الغنی لون کو ان کی عظیم قربانیوں کے لئے زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔’’تحریک کشمیر برطانیہ ‘‘کی کال پر کشمیری اور پاکستانی تارکین وطن نے شہدائے حول اور دیگر شہدائے کشمیرکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے برطانیہ بھر کے مختلف شہروں میں ڈیجیٹل مہم چلائی اور اور دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق برطانیہ بھر کی مساجد میں خطبہ جمعہ کے دوران ، علماء اور خطباء نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے21 مئی 1990 کو 70 نہتے کشمیریوں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی۔ تحریک کشمیر برطانیہ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے لوگوں کی مشکلات کو اجاگر کرنے کیلئے ڈیجیٹل مہم شروع کی۔معروف آزادی پسند کارکن محی الدین پنڈت کرونا کیوجہ سے سرینگر میں وفات پا گیا۔محی الدین پنڈت سرینگر کے علاقے دولت آباد نوپورہ کے رہائشی تھا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ورکنگ وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے مقبوضہ علاقے کی بگڑتی ہوئی سیاسی ، معاشی صورتحال اور بھارت کی طرف سے علاقے میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی مذموم کوششوں پر شدید تشویش کااظہار کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام احمد گلزار نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے محکوم لوگوں کا محاصرہ کر لیا گیا ہے اور قریباً دس لاکھ بھارتی فورسز اہلکاروں کی موجودگی میں ان کی شہری آزادی ایک خواب بن کر رہ گئی ہے ۔
محاصرے ، تلاشی کارروائیاں ، حواتین گھروں میں محصور، حریت کانفرنس کا اظہار تشویش
May 23, 2021