سلطان پور (نامہ نگار) 5افراد اسلحہ کے زور پر جواں سالہ لڑکی کو اغواء کر کے لے گئے،پولیس تھانہ سیت پور ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق تھانہ سیت پور کے علاقہ موضع نبی پور کے رہائشی منظور حسین آرائیں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ رات تقریباََ ایک بجے ملزمان محمد عامر مندوس اور 4کس نامعلوم افراد دیوار پھلانے کر گھر میں داخل ہو گئے،آتے ہی دو نامعلوم مسلح افراد نے ہمیں دھمکی دی کہ اگر شور شرابہ کیا تو جان سے ماردیں گے اور ہم پر اسلحہ تان کر کھڑے ہو گئے جبکہ ملزم محمد عامر اور دو کس نامعلوم ساتھ ہی سوئی ہوئی جواں سالہ شادو کو زبردستی اغواء کر کے لے گئے،تھوڑی دیر بعد دو نامعلوم مسلح افراد جو کہ پہرہ دے رہے تھے وہ بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے،ملزمان کے جانے کے بعد ہم نے دھاڑ دھاڑ کی تو غلام یٰسین،فضل حسین و دیگر اہل علاقہ آگئے جنہوں نے ملزمان کا تعاقب کیا لیکن ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو چکے تھے،واضع رہے کہ ملزم محمد عامر مندوس کا بھائی محمد نادر پہلے سے ہی شادو مائی کی نسبت سے اغواء اور زیادتی کے مقدمہ میں جیل میں ہے جس کی وجہ سے ملزمان سے کافی عرصہ سے مخالف چلی آرہی ہے اسی وجہ سے ملزمان نے شادو مائی کو دوبارہ اغواء کر لیا ہے،پولیس تھانہ سیت پور نے منظور حسین کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
3 دیرینہ عداوت، 5 مخالفین نے اسلحہ کے زور پر لڑکی اغواء کرلی
May 23, 2021