ملتان(خصوصی رپورٹر)کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال میں کورونا مزید03 قیمتی زندگیاں نگل گیا جبکہ 100 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 252 مریض داخل ہیں جن میں سے کورونا کے100 کنفرم اور 76 مشتبہ مریضوں کا علاج جاری ہے۔ اور نیگٹو مریضوں کی تعداد 72 ہے.دریں اثناء این سی او سی کی ہدایت کے مطابق پنجاب بھر کے 16 اضلاع میں تعلیمی ادارے پیر سے کھل جائیں گے جبکہ 20 اضلاع میں کورونا کی شرح 5 فیصد سے زائد ہونے کے باعث تعلیمی ادارے تاحال بند ہیں۔ ان اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ 3 جون کو ہونے والے این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائیگا۔اس غیر یقینی کیف کی وجہ سے والدین اور طلبا شدید پریشانی کا شکار ہیں ان کا کہنا ہے کہ آن لائن ایجوکیشن کا تجربہ ناکام ہوچکا ہے بچے گھر میں تعلیمی حاصل نہیں کرسکتے حکومت کوئی ایک پالیسی بنائے بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت امتحانات میں ڈیوٹی دینے والے عملہ کو کرونا 19 ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز 20 جون کے بعد سے شروع ہونا ہیں. پنجاب حکومت نے تمام بورڈز کو احکامات جاری کردیئے جس میں امتحانی عملہ کو خصوصی طور پر کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر کورونا ویکسنیشن کروائے دوسری طرف وفاقی وزارت تعلیم نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان(سی پی ایس پی)کو کورونا سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز(ایس او پیز)اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پروفیشنل امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد کروانے کی اجازت دیدی ہے۔تاہم کسی بھی سی پی ایس پی ریجنل سنٹر پر امیدواروں کی تعداد 50 سے زیادہ نہیں ہوگی