کابل( نیٹ نیوز) افغانستان کے صوبے بغلان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 8 فوجی اہلکار اور 20 جنگجو ہلاک ہو گئے۔افغان وزارت دفاع نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ افغان فوج نے علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ جھڑپ میں طالبان کے خود ساختہ ضلعی گورنر امراللہ مارے گئے جبکہ 10 سے زائد جنگجو زخمی بھی ہوئے۔ترجمان وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا اس علاقے سے طالبان کا قبضہ واگزار کرانے کے دوران 8 فوجی اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔
افغان صوبہ بغلان میں جھڑپیں، 8 فوجی، 20 طالبان جنگجو ہلاک
May 23, 2021