راولپنڈی(محبوب صابر ) بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال کی لیبارٹری میں انسانی جسم میں ہارمونز کی تعداد جاننے ، خواتین میں بانجھ پن کی تشخیص ،خواتین میں خون کی کمی سمیت دیگر اہم ترین ٹیسٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے مریض مشکلات میں پھنس گئے ، اکثر مریضوں کو ہسپتال سے باہر کی لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کرانے کی ہدایات دی جاتی ہیں،بھاری بھرکم فیسیں ادا کرنے پر شہری مشکلات میں پھنس گئے،بتایا گیا ہے کہ بے نظیر بھٹو ہسپتال میں خواتین مریضوں کے مختلف ٹیسٹوں کی لیبارٹری میں سہولت موجود ہے جہاں پر انسانی جسم میں ہارمونز کی تعداد جاننے ، خواتین میں بانجھ پن کی تشخیص ،خواتین میں خون کی کمی سمیت دیگر اہم ترین ٹیسٹ کئے جاتے تھے لیکن ا ن ٹیسٹوں کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے اور لیبارٹری میں ایسی سہولت بھی ختم ہونے جا رہی ہے ، تھائی رائیڈ کے لیئے کیئے جانا والے ٹیسٹ،انسانی جسم میں ہارمونز کی تعداد جاننے ،سمیت بانجھ پن اور حمل ٹھہرائو کے لیئے تھراپی کا ٹیسٹ ،خواتین مین خونی کی کمی کے ٹیسٹ کی فیسیں بڑھا دی گئیں ،حالانکہ قبل ازیں مثلا" TFTs ہسپتال میں آٹھ سو میںہوتااور پرائیویٹ لیبارٹیوں میں اسکی قیمت تین سے ساڑھے تین ہزار تک وصول کی جاتی ہے ، ہسپتال میں زنانہ بانجھ پن کے ٹیسٹ موجود مشینوں پرکئے جاتے جو کہ پرائیویٹ لیبارٹریز میں بھجوا دیئے جاتے ہیں جہاں پر اب مریضوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں ،اس کی سرکاری فیس تقریبا تین سو روپے فی ٹیسٹ تھی،جو اب شہری باہر نجی لیبارٹریز پر بارہ سے پندرہ سو روپے فی ٹیسٹ دینے پر مجبور ہیں ، شہریوں نے اپیل کی ہے کہ اس طرف توجہ دی جائے اور مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔