سوہاوہ میں دیہی مراکز مال کے علیحدہ دفاتر  قائم کر دیئے گئے

May 23, 2021

سوہاوہ ( نامہ نگار) ریونیو ڈیپارٹمنٹ سوہاوہ نے علاقہ کی زمیندار برادری کے اراضی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے دیہی مرکز مال قانون گوئی سوہاوہ اور دیہی مرکز مال قانون گوئی کھورکہ کے تحصیل سوہاوہ میں علیحٰدہ دفاتر قائم کر دیے ہیں ۔ دونوں دفاتر تحصیل دار سوہاوہ سہیل رضوان کی زیر نگرانی خدمات سر انجام دیں گے ۔ واضح رہے کہ مذکورہ اقدام حکوت پنجاب کی ہدایت پر کیا گیا ہے ۔کیونکہ قبل اس کے اراضی سنٹر سوہاوہ میں پوری تحصیل سوہاوہ کی زمیندار برادری کے اراضی مسائل کا بوجھ ہوتا تھا تو کسانوں اور زمیندار وںفرد یا انتقال زمین کے لئے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ اب تحصیلدار سوہاوہ سہیل رضوان کی زیر نگرانی دو قانون گوئیوں کے دفاتر الگ سے قائم کر دیے گئے ہیں اس لئے زمیندار حضرات نے دلی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تحصیل دار سوہاوہ کی نیک نیتی پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ زمیندار برادری کا کہنا ہے کہ سوہاوہ اورکھورکہ قانون گوئی کے الگ دفاتر کے قیا م سے علاقہ بھر کی کسان زمیندار حضرات کو استفادہ کا موقع ملے گافرد زمین اور انتقال اراضی کے لئے زیادہ وقت صرف نہیں ہو گا اور بہت جلد مسائل حل ہوں گے ۔

مزیدخبریں