سوہاوہ ( نامہ نگار)نواحی علاقہ یونین کونسل پنڈ متے خان سے خواتین مریض حلقوں کی طرف سے اطلاع دی گئی ہے کہ یونین کونسل میں بنیادی مرکز صحت سرگڈھن اور تحصیل ہیڈ کوارٹر سوہاوہ انتہائی قریب ہونے کے باوجود دووسرے علاقہ یونین کونسل پھلڑے سیداں کے بنیادی مرکز صحت سے علاج کی سہولت لینے کے لئے مجبور کیا جاتا ہے ۔ خواتین مریضوں کے متعلقہ عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کاروائیاں محکمہ صحت کے اندر موجود کالی بھڑیں ہی کرتی ہیں جن کے ذاتی مفادات ان کاروائیوںمیں کارفرما ہوتے ہیں ۔ خواتین کی اکثریت نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں مقامی بنیادی مرکز صحت سرگڈھن یا تحصیل ہیڈ کوارٹر سوہاوہ سے زچہ بچہ اور دیگر ٹیسٹ کے لئے سہولت فراہم کی جائے ۔