کسی قوت کو پاکستان کی بنیادیں کھوکھلی نہیں کرنے د ینگے،حامدموسوی

May 23, 2021

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)سرپرست اعلیٰ سپر یم شیعہ علماء بورڈ قائد ملت جعفریہ آغا سیدحامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ حسینی محاذ او ر 21مئی85ء کا موسوی جو نییجو معاہدہ پاکستان کے نظریاتی دفاع کی تاریخ میںعظیم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کسی قوت کو پاکستان کی بنیادیں کھوکھلی نہیں کرنے دیں گے ، پاکستان  کی سرزمین پرپراکسی جنگیں لڑنے والوں کے سامنے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کوہ گراں کی طرح ڈٹی رہی ،حسینی محاذ کے شہید اور اسیرمادر وطن کے ہیرو ہیں، دنیا کی تمام شیطانی قوتیں پاکستان کی سا  لمیت اور نظریاتی  اساس کے درپے ہیں ، پاکستان خداوند عالم کا معجزہ اور نعمت عظمی ہے جس کے تحفظ کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا فرض نبھانا اور مادر وطن کا قرض اتارنا ہوگا، کشمیریوں فلسطینیوں کی آزادی کیلئے مصلحتوں کے بجائے حسینیت کا جذبہ اختیار کرنا ہوگا، اہل وطن نے یو م انہدام جنت البقیع اور یوم مردہ باد اسرائیل کے موقع پر بے نظیر یکجہتی کا مظاہرہ لائق تحسین ہے۔سناں کی نوک پر وحدت و اخوت کا کلمہ سر بلند رکھیں گے ۔ 

مزیدخبریں