لاہور ( نمائندہ خصوصی )سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ بھتہ خوروں اور نقص امن کا باعث بننے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔لاہور پولیس قانون شکن عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کئے ہوئے ہے۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جارہا ہے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث 3 ہزار 976 اشتہاری ملزموںکو گرفتار کیا گیا۔قتل،اقدام قتل،ڈکیتی و راہزنی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث اے کیٹیگری کے 427 اشتہاری ملزمان کو پکڑا گیا جبکہ بی کیٹیگری کے 03 ہزار 549 اشتہاری ملزمان کو پکڑا گیا۔اسی طرح رواں سال کے دوران کے دوران 1188 عدالتی مفروروں اور 767 عادی مجرمان کو پکڑا گیا۔علاوہ ازیںسربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اعلیٰ سطحی کااجلاس ہوا۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں سنیپ چیکنگ بڑھانے کی ہدایت کی۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ سرچ آپریشز میں تیزی لائی جائے۔اشتہاری ملزموں، عدالتی مفروروں اور عادی مجرموں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے ۔