اجنیانوالہ (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری منعم ضیاء سندھو نے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے برسراقتدارآنیوالے وزیر اعظم عمران خان پوری ایمانداری کیساتھ ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں، حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے ملک میںمعاشی استحکام آرہا ہے وزیراعظم عمران خان اورانکی ٹیم نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے معیشت کی مضبوطی کا اعتراف ورلڈ بنک سمیت بین الاقوامی مالیاتی ادارے بھی کرچکے ہیں، سابقہ ادوار میںکرپشن اور بدعنوانی کے ذریعے پاکستان کواربوں ڈالر کا مقروض کرنیوالی اپوزیشن آج اپنی سیاسی دکانداری چکانے کیلئے حکومت کی پالیسیوں کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنارہی ہے، عوام اپوزیشن کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔