لاہور(سٹی رپورٹر) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا کہ میڈیکل پروفیشن سے وابستہ افراد اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد اوراگر حکومت اجازت دے تو اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بننے والے زخمی فلسطینی بھائی بہنوں اور بچوں کے علاج معالجے کیلئے جانے کی غرض سے ہمہ وقت تیار ہیںوہاں جنگی حالات میں بھی اپنے فرائض انجام دہی میں فخر محسوس کریں گے۔ خصوصی گفتگو میں پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ وہ فلسطینیوں کی امداد اور ادویات وغیرہ کی فراہمی کے لئے مخیر حضرات خصوصاً بیرون ملک مقیم ہیلتھ کمیونٹی اورپوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے فارغ التحصیل سپیشلسٹ کنسلنٹنٹ و معالجین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دل کھول کر اپنے فلسطینی بھائیوں کی مالی معاونت کریں ۔