دنیاپور ( نامہ نگار) جب تک مسلم امہ متحد نہیں ہوتی ان پر کفار کے مظالم جاری رہیں گے، فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت غیرانسانی فعل کی بد ترین مثال ہے ان خیالات کا اظہار سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل و صدر بار دنیاپور میاں محمد اکبر آرائیں، سابق صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن لودہراں راؤ عمر جاوید اور ندیم اعجاز ہاشمی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری عالمی برادری اور اسلامی ممالک کے حکمرانوں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لئے کافی ہے لیکن اس سلسلے میں جب تک 57 اسلامی ممالک متحد ہوکر اپنا کردار ادا نہیں کرتے مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل نہیں ہوسکتے ۔