بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست ا ٓندھرا پردیش میں گداگر شرینی واساشری گزشتہ برس طویل علالت کے باعث ہلاک ہوگیا تھا، تریمولا تریوپتی ڈیواستانم (نجی این جی او) نے جب ان کے گھر کی تلاشی لی تو گھر سے 1، 1 ہزار کے نوٹ برآمد ہوئے جن کی مالیت دس لاکھ روپے تھی۔این جی او کا کہنا ہے کہ گداگر سن 2007 سے اسی گھر میں مقیم تھا جس نے گھر میں اپنی جمع پونجی چھپا رکھی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جس گھر میں فقیر رہائش پذیر تھا وہ این جی او کی جانب سے دیا گیا تھا، جس میں دو فقیر نے دو بکسوں کے اندر ہزار ہزار کے لاکھوں نوٹ چھپا رکھے تھے جن کی مالیت 10 لاکھ روپے (پاکستانی کرنسی میں کم از کم 22 لاکھ) تھی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ این جی او نے گداگر کے گھر سے برآمد ہونے والی رقم اپنے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرادی۔خیال رہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں جس میں فقیر کے گھر سے لاکھوں برآمد ہوئے ہیں، 2019 میں آندھرا پردیش میں مرنے والے بشیر نامی فقیر کے گھر سے 3 لاکھ روپے سے زائد کی رقم برآمد ہوئی تھی۔
بھارت میں آنجہانی فقیر کے گھر سے لاکھوں روپے برآمد
May 23, 2021