چھ گھنٹے میں رولر کوسٹر پر 64 مرتبہ بیٹھنے کا نیا ریکارڈ قائم  

May 23, 2021

سین ایونزنامی شخص نے ایلٹن ٹاورز پر واقع مشہور اور خطرناک رولرکوسٹر پر بیٹھ کر لوگوں سے داد وصول کرتے ہوئے نیا عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں چکر آنے کی عام شکایت ہے لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنا چیلنج مکمل کیا۔سین ایونز کو مہم جوئی کا بڑا شوق ہے اور انہوں نے دنیا کے ایسے رولر کوسٹر کا انتخاب کیا جہاں بیٹھے والوں پر عام ثقل کے مقابلے ساڑھے تین گنا زائد کششِ ثقل کا سامنا ہوتا ہے۔ اس رولرکوسٹرکا نام نیمیسِس ہے جواسٹریڈفورشائربرطانیہ کے مشہور تھیم پارک ایلٹن ٹاورز میں واقع ہے۔ یہ پارک اپنی رائیڈز اور رولرکوسٹر کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتا ہے۔اس سے قبل 2019 میں 29 سالہ شون سینبروک نے 32 میٹر بلند ایک رولر کوسٹر پر لگاتار 63 مرتبہ بیٹھ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا جسے اب سین ایونز نے توڑا ہے۔  وی لاگرسین کہتے ہیں کہ وہ نیاریکارڈ بنانے کے لیے پرامید تھے کیونکہ وبا کے بعد جب پارک کھلا تو لوگوں کی تعداد بہت کم تھی اور انہوں نے یکمشت رولرکوسٹر کے تمام ٹکٹ بک کرالیے تھے۔انہوں نے چھ گھنٹے میں 64 چکر مکمل کئے اور جب گھر پہنچے تو انہیں ہوش نہیں رہا تھا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان کے ایک کان میں دیرینہ طبی مسئلہ ہے جس کی باعث انہیں

مزیدخبریں