مخدوم رشید (نامہ نگار) پنجاب بھر میں نہروں پر کروڑوں کی تعداد میں پودے لگائے گئے جس میں خاص طور پررشیدہ کینال بلاک میں شیر سنگھ نہر,ٹاٹے پور نہرشامل ہے لیکن گورنمنٹ کی نا اہلی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے لگائے گئے پودے اب سوکھ رہے ہیں کیونکہ 8ماہ سے فیڈرل اور2 ماہ سے صوبائی گورنمنٹ نے پودوں کی دیکھ بھال اور پانی لگانے کے پیسے روکے ہوئے ہیں۔جس کی وجہ سے محکمہ جنگلات کے فاریسٹ گارڈز مزدوروں سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں اگر جلد از جلد گورنمنٹ نے فنڈ جاری نہ کیے تو وزیر اعظم کا بلین ٹری پروگرام مکمل طور پر فیل ہو جائے گا۔