ملتان (سپیشل رپورٹر)ریسکیو 1122ملتان کی جانب سے گلوبل روڈ سیفٹی ویک کے حوالے سے پروگرامات کا سلسلہ جاری ہے ڈ سٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ملتان ڈاکٹر کلیم اللہ، اے سی سٹی خواجہ عمیر کی قیادت میں ریسکیو 1122ملتان کی جانب سے روڈ سیفٹی آگاہی واک کی گئی ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122معاشرے کو محفوظ بنانے کیلئے کوشاں ہے روڈ سیفٹی کے اصو لوں پر عمل کرکے ہم روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادث میں انسانی جانو ں کے ضیاع کو کم کر سکتے ہیںبعدا زاں روڈ پر سفر کر نے والے افراد کو روڈ سیفٹی بارے پمفلٹ تقسیم کئے ۔
ریسکیو 1122کی طرف سے روڈسیفٹی آگاہی واک
May 23, 2021