فلسطین مشن کی کامیابی کےبعدپاکستان لوٹ رہاہوں: شاہ محمود قریشی

نیویارک: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین سلامتی کونسل کےایجنڈے پرموجود ہے۔عالمی برادری مسئلہ فلسطین کےحل کےلیےکرداراداکرے۔مسئلہ فلسطین کےحل کےبغیر مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتاہے ۔

نیویارک میں تحریک انصاف کےکارکنان سےخطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ فلسطین کے ساتھ ساتھ کشمیر کا مسئلہ بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے ۔ فلسطین، مصر کے وزرائے خارجہ نے بتایا کہ آپ کی کوشش رنگ لائی ہیں۔ مشن کی کامیابی کےبعدپاکستان لوٹ رہاہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ 5اگست2019کے اقدامات سے بھارت نے معاملات بگاڑے ۔مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے نام پر کشمیریوں کو اُٹھایاجارہا ہے ۔ مذاکرات سے پاکستان نہیں بھارت بھاگا ہے تاہم تنازعات بھارت کے پیدا کردہ ہیں اور بات چیت کا آغاز بھی بھارت کو کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن