مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیرداخلہ چودہری نثارنےبطوررکن پنجاب اسمبلی حلف اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے میڈیا کو جاری کیے گئے ایک تحریری بیان میں بتایا کہ حلف اٹھانے سے قطعی طور پر میرے مؤقف یا سوچ میں تبدیلی نہیں آئے گی۔
چوہدری نثار نے لکھا کہ تنخواہ اور ٹی اےڈی اے سمیت مراعات نہیں لوں گا۔ حلف اٹھانے کا بنیادی مقصد حلقے میں سیاسی حالات اورمحرکات کو کنٹرول کرنا ہے۔انہوں نے لکھا کہ الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اور میدان کھلا چھوڑنا سیاسی غلطی ہوگی۔ پچھلے چند دنوں سے مختلف خبریں اورکہانیاں گردش کرتی رہیں۔
ن لیگی ایم پی اے نے کہا کہ مجھ سمیت میرے کسی ترجمان نے اس پرکوئی لب کشائی نہیں کی۔ باہمی مشاورت کے بعد حلف اٹھانےکا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ عام انتخابات کے موقع پر چوہدری نثار نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا اور قومی اسمبلی کی کسی نشست پر کامیابی حاصل نہیں کر پائے تھے۔
انہوں نے آزاد حیثیت میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر انتخاب جیتا تھا۔ چوہدری نثار پی پی 10 راولپنڈی سے کامیاب ہوئے تھے مگر ابھی تک انہوں نے رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا۔