ترین گروپ کا آج ہونےوالا اہم اجلاس مؤخر

May 23, 2021 | 14:40

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف جہانگیرترین گروپ آج ہونے والا اہم اجلاس مؤخر کر دیا گیا ہے۔ آئندہ اجلاس کل صوبائی وزیراجمل چیمہ کی رہائشگاہ پرہوگا جس کی صدارت جہانگیرترین کریں گے۔

اجلاس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ہونے والی ملاقات اورآئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق  فواد چوہدری کیساتھ ملاقات میں تحریک انصاف نظریاتی گروپ نے مطالبات منظور ہونے کی ضمانت مانگی ہے۔ گلے، شکوے، مطالبات اور بردباری کے مشوروں کے ساتھ طنزیہ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ نے وفاقی وزیر کو وزیراعلیٰ کی جانب سے کئے گئے وعدوں کے بارے میں آگاہ کیا۔یہ یقین بھی دلایا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزیدخبریں