لاہور(نیوزرپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماہمایوںاختر خان نے کہا کہ موروثیت کے نظام نے پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کیں اور عمران خان نے اسی نظام کیخلاف لازوال جدوجہد کرکے کامیابی حاصل کی ، جب لاکھوں کی تعداد میں عوام اسلام آباد کا رخ کرینگے تو کپکپاتی ٹانگوں کیساتھ ڈیڑھ سال حکومت کرنے کی منصوبہ بندی کرنیوالے نئے انتخابات کی تاریخ دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے آزادی مارچ کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں حلقہ این اے 131کے ذیلی حلقہ پی پی 163میں ورکرز کنونشن کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔