کالے شیشے ‘فینسی ‘بوگس‘بغیر نمبر پلیٹس 14777گاڑیوں کے چالان 

لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس لاہور کاکالے شیشوں، فینسی و بوگس اور بغیر نمبرپلیٹس گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ کریک ڈاؤن میں اب تک غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے پر 14 ہزار 777 چالان ، کالے شیشے لگانے پر 29 ہزار 541 گاڑیوں کو چالان جبکہ اپلائیڈ فار، بلانمبری گاڑی و موٹرسائیکل چلانے پر ایک ہزار 314 چالان کئے گئے ۔بوگس نمبر پلیٹس لگانے پر 41 مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔کالے شیشوں پر 5 سوروپے کی بجائے 25 سو روپے جرمانے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے کہا ہے کہ نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں۔کریک ڈاؤن کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کی 17 خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں۔ایسے شہری جنہوں نے نمبر پلیٹس کیلئے اپلائی کیا ہوا ہے وہ محکمہ ایکسائز سلپ اپنے ساتھ رکھیں۔
 

ای پیپر دی نیشن