لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہونے والے ڈرامے کے کردار تاریخ میں آئین اور جمہوریت کے غداروں کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔چودھری پرویز الٰہی کسٹوڈین آف دی ہاؤس کی بجائے ذاتی مفاد کے غلام نظر آتے ہیں۔