پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کی تین تحصیلوں میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ کے غیرسرکاری، غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے دو اور جے یو آئی ف نے ایک نشست جیت لی۔ مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا۔ ن لیگی امیدوار ابراہیم شاہ نے 52 ہزار 372ووٹ حاصل کئے۔ پی ٹی آئی کے مشتاق خان نے 31 ہزار 438 ووٹ لئے۔ تحصیل بفہ میں سردار شاہ خان تحصیل چیئرمین منتخب ہوگئے۔ لیگی امیدوار نے 42 ہزار 330 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی۔ پی ٹی آئی کے عبدالشکور کو 32 ہزار 68 ووٹ ملے۔ جنوبی وزیرستان میں پی ٹی آئی کا امیدوار ہار گیا۔ جے یو آئی (ف) کے مولانا صالح 7682 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے اور تحصیل وانا کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔