پی ٹی آئی حکومت میں معاشی گراف بلندترین سطح پر گیا:ضیاء علمدار

May 23, 2022

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں معاشی گراف بلندترین سطح پر گیا کاروبار بڑھنے سے خوشحالی کا دور شروع ہوا تو سازش کے ذریعے عمران خان کو ہٹا کر ملک کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا جس کی ذمہ دار پی ڈی ایم ہے جو سازش کے اعلی کار بنے جن کا مقصد اقتدار اور اپنی مقدمات میں ریلیف تھا پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امیدوار ممبر قومی اسمبلی سید ضیاء علمدارکی گفتگو ان کا کہنا تھا اقتدار کی خاطر ملک کو معاشی بحران میں دھکیل دیا گیا اگر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو سازش کے ذریعے ہٹایا نہ جاتا تو موجودہ معاشی صورت حال پیدا نہ ہوتی اب بھی وقت ہے انتخابات کا راستہ اپنایا جائے تاکہ جوحکومت عوام کا اعتماد لے کرآئے ۔

مزیدخبریں