انتخابی اصلاحات کے بغیر شفاف انتخابات ناممکن ہیں:چوہدری فہد ورک 

May 23, 2022

کھاریانوالہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما چوہدری فہد ورک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے دورِ حکومت میں انتخابی اصلاحات کرنے میں ناکام رہی انتخابی اصطلاحات کے بغیر صاف اور شفاف انتخابات ناممکن ہیں انتخابی اصلاحات ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کا مشترکہ مطالبہ ہے اپنے دورِ حکومت میں بلدیاتی انتخابات کروانے میں ناکام رہنے والے کس منہ سے عام انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،فہد ورک نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل جمہوری نظام کو مستحکم کرنے میں ہی ہیں ووٹ کے ذریعہ حاصل ہونے والے ملک کے مسائل ووٹ کے ذریعے ہی حال ہوں گے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی سے عوام اچھی طرح آگاہ ہیں۔

مزیدخبریں