چولستان میں پانی کیلئے سسکتی انسانیت مدد کی طلبگار ہے:نصیب احمد ڈوگر 

کامونکی(نمائندہ خصوصی)چولستان میں سسکتی انسانیت مدد کی طلبگار ہے،انسانی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں ،علاقہ پانی کی بوند بوند کو ترس گیا۔ان خیالات کا اظہار صدر تحصیل بار نصیب احمد ڈوگر ایڈووکیٹ ،جنرل سیکٹری رانا تنصیر ارشد ایڈووکیٹ ،رانا سرفراز احمد خاں ایڈووکیٹ ،انصاف لائرز فورم کامونکی و سابق جنرل سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن چودھری کاشف شہزاد سندھو ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ چولستان میں انسانوں اور جانوروں کیلئے پینے کا پانی نایاب ہے جس کے باعث چولستان میں جانور مررہے ہیں۔ چولستانیوں کی طرف سے نقل مکانی اور احتجاج شروع ہوا توانتظامیہ خواب خرگوش سے باہر آئی لیکن اس نے کو ئی ٹھوس اقدامات اٹھانے کی بجائے روایاتی طرز عمل اپناتے ہوئے محض کمیٹیوں کی تشکیل پر ہی اکتفا کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کسی بڑے سانحے کا انتظار کررہی ہے۔ بروقت درست اقدامات نہ کر کے چولستانیوں پر ظلم کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ چولستان کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار وفاقی و صوبائی حکومت ہے۔

ای پیپر دی نیشن