لاہور(نامہ نگار)چوہنگ کے علاقے میں اینٹی وہیکلزلفٹنگ سٹاف اور موٹرسائیکل چھیننے والے ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو زخمی ہوگئے۔پولیس نے دونوں زخمی ڈاکوؤں کو حراست میں لے کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاہے ۔ اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف نے چوہنگ کے علاقے ایل ڈی اے ایوینو میں شہری ریاست سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی توڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی ۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو زخمی ہو گئے۔ جنہیں گرفتار کر کے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں علیم اور عبدالرحمن شامل ہیں ۔پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف لاہور سمیت پنجاب کے مختلف تھانوں میں موٹر سائیکل چھیننے کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔ ملزمان وارداتوں کے بعدموٹرسائیکل کوئٹہ لے جا کر فروخت کرتے تھے۔
چوہنگ : پولیس مقابلہ ‘2 ڈاکو زخمی ‘گرفتار‘ہسپتال داخل
May 23, 2022