اساتذہ نے قوموں کے عروج وزوال میں کلیدی کردار اداکیا : جاوید اقبال بابر 

May 23, 2022

حافظ آباد(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت)محکمہ تعلیم کے چیف ایگزیکٹو جاوید اقبال بابر نے کہا ہے کہ دنیا جس تیزی کے ساتھ ترقی کی منازل طے کررہی ہے۔ ان حالات میں ہم طلبہ وطالبات کو جدید سائنسی علوم اور ٹیکنیکس سے متعارف کروا کر ہی دنیا کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ وہ یہاں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1میں ضلع بھر کے سکولوںکے ہیڈز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کے ایک تعلیمی سیمنار سے خطاب کررہے تھے۔ جاوید اقبال بابر نے مزید کہا کہ اساتذہ نے قوموں کے عروج وزوال میںہمیشہ کلیدی کردار اداکیا ہے۔ اساتذہ اگر آج بھی دلجمعی ، محنت اور لگن سے جدید تقاضوںکے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیں تو ہم نہ صرف ملک وقو م کو بحرانوںکی دلدل سے نکال سکتے ہیں بلکہ دنیا کی ترقی یافتہ اقوام کی صف میں بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ سیمنار میں  ڈی ای او عبدالمجید گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1کے وائس پرنسپل ، محمد نقیب نشاط سمیت ضلع بھر کے سکولوں کے ہیڈز اور اے ای اوز نے شرکت کی۔

مزیدخبریں