گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) وطن عزیز اور پاک فوج کے لیے ہماری جان ہمارا مال ہروقت حاضر ہے ہم خون کے آخری قطرہ تک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان شااللہ تعالی دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی نہ دیکھ پائے گی ان خیالات کا اظہار عوامی فورم کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ باد ریلی کے اختتام پر چیئرمین عوامی فورم عمر فاروق ناز نے مختلف مکاتب فکر کے قائدین کی موجودگی میں کہا ، اس موقع پر مرکزی رہنما پیپلز پارٹی چوہدری صابر حسین بھلہ ، ایڈیشنل چیف وارڈن سول ڈیفنس گوجرانولہ طارق محمود مغل ، چیئرمین فکر اقبال سوسائٹی پاکستان طاہر باہو ، صوبائی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی رانا عمران ، سرجیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری لالہ فاروق ، ماسٹر ٹرینر سول ڈیفنس اینڈ سکاوٹ ایسوسی ایشن احمد ڈار میکینکل ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد وارث مغل ، جوائنٹ سیکٹری عوامی فورم عقیل مغل ، میڈیا کے رانا فاروق ، عمران مغل اور دیگر تنظیموں کے سربراہان نے اپنے خطابات میں کہا پاکستان کی سالمیت اور تحفظ کے لیے پوری پاکستانی قوم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے عوامی فورم کے زیر اہتمام ریلی پریس کلب گوجرانولہ پر اختتام پذیر ہوئی ۔