جوائنٹ ایکشن کمیٹی اورڈائو یونیورسٹی کی عید ملن 

May 23, 2022

کراچی (سٹی ڈیسک)جوائنٹ ایکشن کمیٹی، ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام پروفیسرز، ڈاکٹرز، اساتذہ، آفیسرز، نرسنگ، ایمپلائز اور پیرامیڈیکل میڈیکل اسٹاف کیلئے عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب میں مہمان خصوصی دوران ملازمت فوت ہونے والے ملازمین کے لواحقین اور گیسٹ آف اونر حالیہ دنوں میں ڈاو یونیورسٹی سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین تھے۔ اس باوقار تقریب میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینئیر اور ینگ نرسنگ ایسوسی ڈاو یونٹ کے صدر زمان ملہن ،ڈاو یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اور سندھ یونیورسٹیز آفیسرز فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری عزیز احمد اور ڈاو یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر قائم علی جوکھیو نے خطاب کیا اور ڈاو انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ دوران ملازمت فوت ہونے والے ملازمین کو سن کوٹے کی بنیاد پر ملازمت دی جائے، تمام جائز  و قانونی مطالبات (چارٹرڈ آف ڈیمانڈ) فی الفور منظور کیے جائیں دیگر پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے مقابلے میں 40 فیصد کم تنخواہوں پر مہنگاء کے سونامی میں گزارا کرنا انتہائی مشکل ہے۔ پبلک سیکٹر یونیورسٹی کو ذاتی جاگیر نہ سمجھا جائے اور متنازعہ پرموشن پالیسی، ہیلتھ انشورنس پالیسی اور شفٹ پالیسی ختم کرکے سندھ گورنمنٹ اور دیگر پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے طرز پر فوری شفاف پالیسی لاگو کی جائے۔ عید ملن تقریب میں ڈاو ایمپلائز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لواحقین کو گفٹ پیک دیئے گئے اور ریٹائرڈ ملازمین سے تقریب کا 12 پونڈ کا کیک کٹنگ کرایا گیا۔ اس تقریب ایمپلائز کو شرکت سے روکنے کیلئے مخصوص عناصر نے مختلف اوچھے حربے استعمال کیے اور میڈیا کے نمائندوں اور صحافیوں کو تقریب کی کوریج سے زبردستی روکا۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی 

مزیدخبریں