کراچی (سٹی نیوز)انجمن علی گڑھ بازار اورنگی ٹائون کے چیئرمین اقبال خان نے کہا کہ علی گڑھ بازار میں کنڈا مافیا کا راج ہے۔ کے الیکٹر ک کو بار بار کمپلین کرنے پر بھی کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے۔ کے الیکٹر ک کے نمائندے ہی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ کنڈا مافیا کے خلاف ایکشن نہیں لیا گیا تو علی مارکیٹ کے دکاندار کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ کنڈا مافیا نے غریب دکانداروں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے۔ فوری طور پر کنڈا مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پوری مارکیٹ میں کنڈے کو ختم کیا جائے۔
اقبال خان