ہیلی کاپٹراستعمال ،عمران خان نے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا،افضال احمد

کراچی (سٹی نیوز) پی پی پی ضلع وسطی کے سابق انفارمیشن سکریٹری افضال احمد،احمد فہیم،اسلم سومرو، طارق نعیم،ظفر حسن بابو،ناصر فاروقی، محمد اصغر لعل ، ڈاکٹر شکیل،حسین ابراہیم کاکا،شیر افضل تنولی،فرحان شبیر دیگر نے وزیر اعظم بنے کے بعد عمران خان نے قوم کا پیسہ بچانے کے نام پر وزیر اعظم ہائوس کی قیمتی گاڑیاں اور نایاب نسل کی قیمتی بھیسن کوڑوں کے دام فروخت کرنے والے عمران خان نے بحیثیت وزیر اعظم ہیلی کوپٹر سفر میں چار سال میں قوم کے 98کڑور روپئیے ڈبونے کی پرزور مذمت کی ہے اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے ہیلی کوپٹر سفرمیں98کڑور روپئیے خرچ کرنے اور توشہ خانہ کے تحفوں کو کوڑی کے داموں خرید کر مہنگے داموں فروخت کرنے کا حساب لیا جائے قوم کا پیسہ صادق امین سے وصول کر کے قومی خرانیں میں دالیں وقمی خزانے میں جمع کروایا جائے واضع رہے سابق وزیر اعظم کی رہائش گاہ بنی گالہ سے ایوان وزیر اعظم تک آنے والے اخراجات کے حوالے سے موجودہ حکومتی دستاویزات کے مطابق عمران خان کے ہیلی کوپٹر پر 98روپئیے خرچ ہوئے ہیلی کوپٹر کی ایک گھنٹے کی پرواز 2لاکھ75ہزار روپئیے کی پڑھتی ہے بنی گالہ سے وزیر اعظم آفس کا سفر 15کلومیٹر ہے عمران خان نے ہیلی کوپٹر پر روزانہ 8لاکھ روپئیے سے زائد خرچ کیا اب عمران خان جلسوںمیں شرکت کرنے کے لئے خیبرپختوان خواہ حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کر رہے ہیں اب بھی عمران خان بڑی ڈھٹائی سے قومی وسائل کا نا جائز استعمال کر  رہے ہیں 4سال میں مہنگائی کا طوفان برپا کر کے عوام سے جینے کا حق چھین لیا اب وہ اپنی چار سالہ کارکردگی کا ذکر بھی نہیں کر رہے ہیں انھوں نے پاکستانی معیشت کا ستیہ ناس کر دیا عمران خان کے تمام دعوے اور بیانے جھوٹے ثابت ہوئے۔
افضال احمد 

ای پیپر دی نیشن