کراچی (سٹی نیوز) جمعیت علماء اسلام ضلع سینٹرل کراچی کے ترجمان نورسلیم نے کہاہے کہ کراچی میں جے یوآئی کے حالیہ پاور شو نے یہ ثابت کردیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن پاکستان کے سب سے بڑے سیاسی لیڈر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے گزشتہ چار سالوں میں نہ صرف جمہوری قوتوں کو اکٹھاکیا بلکہ ملک پر مسلط شدہ عمران نیازی اور ان کے ٹولے کو اقتدار سے باہر پھینک دیا، ضلعی ترجمان نے کامیاب جلسے کے انعقاد پر صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو اور کراچی کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی۔
نورسلیم
کراچی جلسے کی کامیابی مولانافضل الرحمان کی مقبولیت کا منہ بولتاثبوت ہے، نورسلیم
May 23, 2022