کراچی (سٹی نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی PS-97 کے صدر عبدالستار بروہی انفارمیشن سیکریٹری شاہد نور سندھ کونسل کے ممبر وسیم اختر یوتھ ونگ ویسٹ کے انفارمیشن سیکریٹری رمیز صدیقی یوسی 28 کے صدر نور محمد آصف ملک فہد خان علی حسین محمد علی سلیم عرف مونو اور اصغر اور عوام نے وزیر اعلیٰ سندھ اور ویسٹ کے صدر لیاقت آسکانی ویسٹ کے جنرل سیکریٹری علی احمد جان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شاہ فیصل چوک اورنگی ٹائون میں بے نظیر بھٹو لائبریری قائم ہے جس پر قبضہ مافیا نے قبضہ کرلیا ہے۔ قبضہ مافیا کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو کی خصوصی ہدایت پر آفاق خان شاہد نے اورنگی ٹائون میں لائبریری کا قیام کا کام شروع کیا تھا۔ لائبریری پر قبضہ نوجوانوں کو اندھیرے میں دھکیلنے کی سازش ہے۔ نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قبضہ مافیا کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے لائبریری میں تعمیراتی کام شروع کیا جائے اور لائبریری کو بحال کیا جائے۔
عبدالستار بروہی
بے نظیر لائبریری میں قبضہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیاجائے، عبدالستار بروہی
May 23, 2022