لندن (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے کارکنوں نے لندن میں نواز شریف کی رہائش ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کیا جبکہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے جمائما گولڈ سمتھ کے گھر کے باہر مظاہرہ کیا۔ مسلم لیگ ن کے مظاہرے کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس موجود تھی۔ مظاہرین نے سائونڈ سسٹم پر بلند آواز میں لیگی ترانے بھی لگائے۔ سلمان، قاسم کے پاپا چور ہیں، چینی چور، آٹا چور، عمران خان کے نعرے لگائے گئے۔ صدر ن لیگ برطانیہ ناصر بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی کے مظاہرے کے جواب میں احتجاج کررہی ہے۔ عمران خان عوام کو بہکانے کیلئے روز نئے جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔