نصیرآباد (نامہ نگار) ڈیرہ مراد جمالی کے وارڈ نمبر44 بروہی محلہ میں سابق امیدوار وارڈ نمبر محافظ بلال اور دیگر محلے کے معززین‘ معتبرین نے کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی بلوچستان عوامی پارٹی نصیرآباد کے صدر سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میرغلام نبی عمرانی‘ میر صفدرعلی عمرانی‘ حاجی غلام رسول سولنگی‘ میر راناخان مغیری‘ جنرل کونسلر کے امیدوار سردارزادہ عبدالرزاق گرانی تھے۔ کارنر میٹنگ میں بی اے پی کے امیدوارسردارزادہ عبدالرزاق گرانی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیاگیا۔ بروہی محلہ ڈیرہ مراد جمالی کے نذیراحمد ناز نے اپنے محلے کے درپیش مسائل خاص طور پر بجلی کے نئے ٹرانسفارمرز بارے میں آگاہی دی۔ مقررین نے کہاکہ ڈیرہ مراد جمالی کے عوام نے اپوزیشن کی شٹرڈاون ہڑتال پر کوئی توجہ نہیں دی۔ اپوزیشن ماضی کی طرح اپنی مرضی کے پولنگ سٹیشنز بنا کر جعلی ووٹ کاسٹ کرانا چاہتی ہے لیکن اب ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ بی اے پی کو اپنے عوام پر مکمل اعتماد ہے ‘29مئی کو عوام ہمارا بھرپور طریقے سے ساتھ دے گی۔