لاہور(سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ ایشیا کپ کی میزبانی کیلئے سری لنکا کی صورتحال موزوں نہیں۔اگر مقام تبدیل ہوتا ہے تو بنگلہ دیش پہلا انتخاب ہوگا۔سری لنکا کو ہائی پروفائل ٹورنامنٹ کی میزبانی سے انکار کیے جانے کا امکان ہے۔یہ دیکھنا باقی ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کس کو بیک اپ کے طور پر رکھے گی۔کنفیوژن کے درمیان بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے صورتحال پیدا ہونے پر ایشیا کپ کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ایشیا کپ کی میزبانی کے ہنگامی منصوبے کے حصے کے طور پر تیاریوں کے بارے میںکہا کہ بنگلہ دیش میں ایشیا کپ کے انعقاد پر بات کرنے کا یہ صحیح وقت نہیں ہے۔ سری لنکا مشکل وقت سے گزر رہا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ان کا بورڈ بھی اچھی حالت میں نہیں ہے، لیکن ایسا سوال پوچھنے کا یہ صحیح وقت نہیں ہے۔ وقت سب کچھ بتائے گا، مجھے آئی سی سی کے صدر سے ملاقات کیلئے بھارت جانا تھا۔ مجھے نہیں لگتا کہ اس کے بارے میں بات کرنے کا یہ صحیح وقت ہے۔ لیکن ایشیا کپ 27اگست سے شروع ہونے والا ہے اور اس میں ٹورنامنٹ کے کوالیفائر کے بعد پانچ ٹیسٹ ٹیمیں شامل ہوں گی۔ مقام میں تبدیلی کی صورت میں شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائیگی۔ایشیا کپ کا 2022 کا ایڈیشن آسٹریلیا میں اکتوبر نومبر میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں ہوگا۔