ایبٹ لیبارٹریز کے منافع میں کمی


اسلام آباد (اے پی پی)ایبٹ لیبارٹریزکے خالص منافع میں رواں سال پہلی سہ ماہی کے دوران  0.07 فیصد کی معمولی کمی ہوئی ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال میں جنوری تا مارچ کیلئے ایبٹ کی خالص آمدن 1443 ملین روپے رہی تھی۔ تاہم رواں سال کے اسی عرصہ کیلئے کمپنی کا خالص منافع 1442 ملین روپے تک کم ہوگیا۔ اس طرح 2021 ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں سال میں جنوری تا مارچ کیلئے ایبٹ لیبارٹریز پاکستان لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس نفع میں ایک ملین روپے یعنی 0.07 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ تاہم کمپنی کی فی حصص آمدن بغیر کسی ردوبدل کے جنوری تا مارچ 2021 ء کی 14.73 روپے کے مساوی رہی ۔

ای پیپر دی نیشن