رحیم یار خان ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)نہری پانی کی قلت کے باعث کماد،کپاس اور چاول کے بعد آموں کے باغات بھی متاثر،باغبان پریشان۔ کھاد اور پانی کے بحران کے باعث جہاں کماد،کپاس اور چاول کی فصلیں متاثر ہوئی ہیں جبکہ دیگر اقسام کے آموں میں بھی اسی طرح کی صورتحا ل کا سامنا رہے گا ،آموں کی کم پیداوار ہونے کی وجہ سے کاشتکاروں کو نقصان کا سامنا بھی ہوسکتا ہے جبکہ بہت سے کاشتکاروں نے اچھے ریٹ ملنے پر آم کو ایکسپورٹ کرنا بھی شروع کردیا ، آم کے باغبانوں چوہدری محمد لطیف،حاجی گل شیر،میاں دلشار احمد،چوہدری ریاض احمد،حاجی منیر احمد،چوہدری محمد صفدر،رئیس کمال احمد،اللہ نواز خان گوپانگ،میاں محمد خان و دیگر نے بتایا کہ امسال پانی کی قلت کے باعث پھلوں کی بادشاہ آم کی فصل شدید متاثر ہوئی ہے،باغبانوں نے حکومت وقت سے اپیل کی ہے کہ ابھی نہری پانی میں اضافہ کیا جائے۔