رحیم یار خان ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ لیبر پنجاب نے دیہاڑی دار مزدوروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کرلیا،ابتدائی طور پر مزدوروں کا ڈیٹا اکھٹا کیا جائیگا،اگلے مالی سال کے بجٹ میں منصوبہ تجویز کیا جائیگا۔ ضلع رحیم یارخان میں دیہاڑی دار مزدوروں کے تمام کوائف اکھٹے جائیں ،ذرائع نے بتایا کہ ضلع رحیم یارخان سمیت پنجاب بھر میں دیہاڑی دار مزدوروں کی تعداد 5لاکھ سے زائد ہے،محکمہ لیبر اور سوشل سیکورٹی کے ریکارڈ کے مطابق 50لاکھ سے زائد آبادی والے ضلع رحیم یارخان میں دیہاڑی دار مزدوروں کی تعداد2لاکھ50ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے،ضلع رحیم یارخان میں قائم کھاد فیکٹریوں،شوگر ملوں،فلور ملوں،ماربل فیکٹریوں،پیسٹی سائیڈ کمپنیوں،صنعتی کارخانوں ،بھٹہ خشت پر کام کرتے ہیں۔،محکمہ لیبر کی جانب سے پیپرورک تیار کیا جارہا ہے،اگلے مالی سال کے بجٹ میں منصوبہ تجویز کردیا جائیگا،بجٹ منظوری کے بعد منصوبے پر باعاقدہ عملدرآمد شروع کیا جائیگا۔