رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ زراعت کی جانب سے سخت گرمی کے باعث موسمی تغیرات میں تیزی کے باعث پھل کی بیرونی خاصیت کو خراب کرنیوالی ان بیماریوں کے علاوہ کئی مقامات پر ترشاوہ باغات میں سٹر س سلہ یعنی تیلا او رسٹرس سکیلزکے حملوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیااور آئندہ ماہ سے شروع ہونیوالے برساتی سیزن کے دوران صورتحال کنٹرول میں رکھنے کیلئے ضلعی و تحصیل افسران کو ہدایت کی گئی کہ خصوصی طور پر آگاہی مہم چلانے کیساتھ موسم برسات میں فضا کی نمی میں اضافہ اور بارشوں کے دوران تیز ہوا کی کی صورت میں سٹرس سلا ’ سٹرس سکیلز ’ لیف مائز وغیرہ کے کیڑے مکوڑوں کے تدارک کیلئے مناسب شرح سے سپرے کروایا جائے ۔
ترشاوہ باغات کو بیماریوں سے بچائو کیلئے مہم چلانے کی ہدایت
May 23, 2022