برصغیر کے ناقابل شکست گاما پہلوان کی سالگرہ، گوگل ڈوڈل کا خراج عقیدت

اسلام آباد(آئی این پی)52برس ناقابل شکست رہنے والے گاما پہلوان کے 144ویں یوم پیدائش پر گوگل نے ڈوڈل کے ذریعے انہیں خراج عقیدت  پیش کیا ہے، وہ 22مئی 1878کو بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئے، صرف 10 برس کی عمر میں نامی گرامی پہلوانوں کو چت کر کے ہندوستان بھر میں شہرت کے جھنڈے گاڑے۔دنیا بھر میں فن پہلوانی میں نام کمانے کیلئے 1910 میں لندن میں دنیا بھر کے پہلوان کو چیلنج کیا اور زیبسکو کو ہرا کر رستم زمان کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔گاما پہلوان کی خوراک میں روزانہ 15لیٹر دودھ، 3کلومکھن، بکرے کا گوشت، 20پانڈ بادام اور پھلوں کی3 ٹوکریاں شامل ہوا کرتی تھیں،ان کا سارا خرچہ مہاراجہ پٹیالہ خود برداشت کرتے تھے۔ 40پہلوانوں کیساتھ کشتی کی تربیت ، 5ہزار بیٹھک اور 3 ہزار ڈنڈ لگانا ان کا روز کا معمول تھا۔زندگی کے آخری ایام میں بیمار ہوئے لیکن حکومت نے ان کے علاج میں خاص دلچسپی ظاہر نہ کی اور فن پہلوانی کا یہ روشن ستارہ82 برس کی عمر میں23 مئی 1960کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ڈوب گیا ۔

ای پیپر دی نیشن