توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے نئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر:جاوید ارشاد 

May 23, 2022

رحیم یارخان (بیورورپورٹ) چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرچوہدری جاویدارشاد، سینئر نائب صدرچوہدری محمداشرف اورنائب صدرسیٹھ وقاص ماجدنے سولر ٹیکنالوجی کی درآمد پر عائد17فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کے فیصلے کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں توانائی کی قیمتیں پہلے ہی بہت زیادہ ہیں، مہنگی تھرمل بجلی کی بجائے ہائیڈل اورشمسی توانائی پرانحصارناگزیرہوچکاہے۔ چوہدری جاویدارشاد، چوہدر ی محمداشرف اورسیٹھ وقاص ماجدنے کہاکہ کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے نئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے۔ ڈیموں کی تعمیر سے وافر سستی ہائیڈل بجلی کی فراہمی سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا اور سستی ہائیڈل بجلی کی فراہمی سے صنعتی شعبہ کا پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے صنعتیں ترقی کرینگی۔ حکومت کوچاہیے کہ تاجروں، صنعتکاروںکوزیادہ سے زیادہ ریلیف دے۔

مزیدخبریں