ٍؑاجناس کا کوئی خریدار نہیں ٗ کاشتکاراونے پونے داموں بیچنے پر مجبور

چنی گوٹھ (نامہ نگار) سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ کا کہنا تھا کہ کسان سال بھر مہنگے بیج کھاد ڈیزل خرید کر فصل تیار کرتے ہیں تیار ہونے پر سرمایہ دار اونے پونے خرید کر سٹاک کرلیتے ہیں مصنوعی مہنگائی پیدا کرکے دنوں میں سو گنا زائد قیمت پر فروخت کرتے ہیں۔ ہماری اجناس کا کوئی خریدار نہیں ہمیں اپنی اجناس اونے پونے داموں فروخت کرنی پڑتی ہے۔ عارف عزیز شیخ کا کہنا تھا کہ مہنگی کھاد اور پیسٹی سائیڈ نے کسانوں کا جینا حرام کر دیا ۔ ملک کا انحصار ستر فیصد زراعت پر ہے مگر مہنگائی نے کسانوں کو زراعت چھوڑنے پر مجبور کر دیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  منتخب ہو کرکرپشن بدعنوانی کا خاتمہ کرکے حلقہ کے عوام کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرے گا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...