خانگڑھ اسٹیڈیم 5 سال گزر جانے کے باوجود تاحال زیرتعمیر

May 23, 2022

خان گڑھ ٗ منڈا چوک(خبر نگار+ نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) غفلت کی انتہا، خانگڑھ اسٹیڈیم 5 سال گزر جانے کے باوجود تاحال زیرتعمیر، شہری اور نوجوان نسل کھیلنے اور تفریحی ماحول سے محروم۔ سول سوسائٹی فورم خانگڑھ کے چئیرمین رانا امجدعلی امجد، وائس چئیرمین نوابزادہ محمدشہبازخان ، صدر محمدیعقوب خان لودھی، سینئرنائب صدر مہرراشد نصیر سیال، اور سیکرٹری انفارمیشن قاضی محمداعظم نے سٹیڈیم خانگڑھ کا دورہ کیا اور گزشتہ 5 سال سے زیرتعمیر ہونے والے سٹیڈیم کا تاحال ادھورے کام پر اظہار مذمت کرتے ہوئے اسے انتظامیہ کی سنگین غفلت قرار دیا جبکہ اس موقع پر ڈی ایف اے مظفرگڑھ کے جنرل سیکرٹری شاہدحسین خان اور سینئر کھلاڑیوں ظفراسلام انصاری، واجدمحمودخان، شیخ واجد، ساجدعلی، ابوبکرخان سمیت دیگر نے بتایا کہ پنجاب سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے 5 سال قبل تقریباً 4 کروڑ روپے کی خطیرگرانٹ جاری کرتے ہوئے خانگڑھ سٹیڈیم میں لائٹس، گھاس، فرنیچر، عملہ، کٹنگ مشین سمیت تعمیر کیلئے منصوبہ دیا اور اس منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے 6 ماہ کا وقت دیا گیا مگر 5 سال گزرنے کے باوجود تاحال یہ منصوبہ مکمل نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں