اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ ملک میں انتشار ، فتنہ ، فساد کے خاتمے کیلئے محراب و منبر اپنا بھرپور کردار ادا کر ے گا، جمع المبارک کو خطبات جمعہ اخوت ، محبت اور رواداری کے فروغ پر ہوں گے، ملک بھر میں استحکام پاکستان علما و مشائخ کنونشنز منعقد کیے جائیں گے ، پاکستان علما کونسل کااعلی سطحی وفد تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کر کے ملک میں رواداری اور عدم تشدد کے فروغ کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کرے گا۔ وزیر اعظم تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ، تحریک انصاف اور حکومت مذاکرات کا راستہ اختیار کریں ، مذاکراتی عمل صف اول نہیں تو صف دوم کی قیادت سے شروع کر لیے جائیں ۔ مسجد نبوی کے واقعہ کے بعد حجاج کرام و زائرین کیلئے تربیتی عمل بہت ضروری ہے ، ملک بھر میں پاکستان علما کونسل اور انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل کے تعاون سے حجاج کیلئے تربیتی نشستیں منعقد کرے گی ، یہ بات پاکستان علما کونسل کی مرکزی مجلس شوری و عاملہ کے اجلاس کے بعد چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور دیگر قائدین مولانا عبد الحق مجاہد، مولانا محمد رفیق جامی ، مولانا اسعد زکریا قاسمی، مولانا نعمان حاشر، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا قاضی مطیع اللہ سعیدی، علامہ طاہر الحسن ، مولانا عبید اللہ گورمانی ، علامہ زبیر عابد، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا اسعد حبیب شاہ جمالی ، مولانا بو بکر حمید صابری، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا محمد اسلم صدیقی ، مولانا عزیز اکبر قاسمی ، مولانا سعد اللہ شفیق، مولانا حق نواز خالد، مولانا مفتی عبد الستار، مفتی عمر فاروق، مولانا زبیر کھٹانہ ، مولانا احسان احمد حسینی ، قاری عصمت اللہ معاویہ ، مولانا احمد مکی ، مولانا صاحبزادہ حافظ محمد ثاقب منیر، مولانا ذوالفقار، قاری عبد الحکیم اطہر، مولانا محمد اسلم قادری، مولانا عبد القیوم فاروقی ، قاری شمس الحق نواز، قاری مبشر رحیمی ، مولانا عبد الغفار فاروقی ، مولانا محمد ابراہیم حنفی، صاحبزادہ اظہار الحق خالد ، مولانا امین الحق اشرفی ، صاحبزادہ حمزہ طاہر الحسن اور دیگر قائدین نیکہی ، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی سی و مذہبی قائدین رواداری کے فروغ اور عدم برداشت کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں ۔