چینی وزیر خارجہ کی  فرانس کی نئے وزیر برائے یورپ اور خارجہ امور کو مبارکباد


 بیجنگ(شِِنہوا)چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے   کیتھرین کولونا کو فرانس کی وزیر برائے  یورپ اور خارجہ امور کا عہدہ  سنبھالنے پر مبارک باد کا  پیغام بھیجا ہے۔ اپنے  پیغام میں  وانگ نے کہا کہ  چین اور فرانس دونوں اقوام متحدہ سلامتی کونسل  کے مستقل رکن اور اہم خود مختارممالک ہیں۔  انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران دونوں ممالک کے  سربراہان کی اسٹریٹجک رہنمائی میں مختلف شعبوں میں  نتیجہ خیز تبدیلیوں اور مشاورت کے ساتھ چین۔فرانس تعلقات برقرار  رہتے ہو ئے مستحکم پیشرفت کررہے ہیں۔ وانگ نے کہا کہ اس وقت  بین الاقوامی صورتحال   گہری اور پیچیدہ  تبدیلیوں سے گزر رہی ہے ، جبکہ چین - فرانس تعلقات کی ترقی کو چین انتہائی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ  دونوں ممالک  کے سربراہان  کے درمیان  حال ہی میں  کامیاب ٹیلیفونک بات چیت ہوئی ، جس میں  چین - فرانس تعلقات کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وانگ نے کہا کہ دونوں ممالک  کے سربراہان مملکت  کے  اتفاق رائے کے نفاذ کے لئے وہ  کولونا کے ساتھ اچھے تعلقات اور اہم بین الاقوامی اور خطے کے معاملات پر چین۔فرانس تعلقات میں نئی شراکت داری کے لئے قریبی  مشاورت برقرار رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن