شی آن(شِِنہوا)چینی محققین کو تانگ خاندان(618-907) کے زیر زمین محلات سے دریافت ہونے والے آثار کے کیمیائی تجزیوں سے شاہراہ ریشم کے ساتھ زمانہ قدیم میں خوشبوں کی تجارت کے ثبوت ملے ہیں۔ یہ مطالعہ یونیورسٹی آف چائنیز اکیڈمی آف سائنسز( یو سی اے ایس) اور دی پیلس میوزیم اینڈ دی فیمن ٹیمپل میوزیم کے محققین نے مشترکہ طور پر کیا جو حال ہی میں نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کی آن لائن کارروائی میں شائع کیا گیا۔ محققین نے فیمن ٹیمپل کے زیر زمین محل سے ملنے والے تین خوشبوں کے نمو نوں پر تحقیق کی۔ یہ چین کے شمال مغربی صوبہ شان شی کا ایک اہم مندر ہے جو کہ ساکیامنی بدھا کی مقدس انگلی کی ہڈی سریرا کے مر کز کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ایک نمو نے سے زرد خو شبو دار مادے کو الیمی کے طو ر پر شنا خت کیا گیاجو کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک اور چین کے جنوب مشرق میں عام پایا جاتا ہے۔ پیلس میوزیم کے رن مینگ نے کہا کہ یہ چین میں تانگ خاندان میں پائے جانے والے الیمی کا پہلا واضح ثبوت ہے۔ ایک مز ید نمونے کی شناخت اگر ووڈ اور خوشبو کے مرکب کے طور پر کی گئی جو قدیم چین میں ہی شیانگ کی موجودگی کا ثبوت فراہم کر تا ہے
چینی محققین کو شاہراہ ریشم کیساتھ زمانہ قدیم میں خوشبو کی تجارت کے آثار مل گئے
May 23, 2022